Live Updates

جموں و کشمیر،کئی اضلاع میں نئے بنکر تعمیر کررہے ہیں،بھارتی حکام کی تصدیق

منگل 10 جون 2025 13:43

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت اپنے جنگی جنون کے تحت پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں کے اضلاع میں مزید بنکر تعمیر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں میں اضافی بنکرتعمیر کرنے کی تجاویز پیش کریں گی بالخصوص پونچھ شہرمیں بھی نئے بنکر تعمیر کئے جارہے ہیں جو کنٹرول لائن پر واقع بھی نہیں ۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ماہ پونچھ کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ سرحدی اضلاع میں مزید بنکر بنائے جائیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات