ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

منگل 10 جون 2025 13:49

ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)امریکی صدر ایئرفورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سے چھٹیاں گزار کر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا، جب ٹرمپ طیارے میں سوار ہونے کے لئے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازے پر پہنچ کر ایئرپورٹ پر موجود افراد کو ہاتھ بھی ہلایا۔