سیالکوٹ ، ہیڈ مرالہ بیراج سمیت سیالکوٹ کے تمام دریا، نالوں، نہروں اور تالابوں میں نہانےپر پابندی عائد

منگل 10 جون 2025 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیڈ مرالہ بیراج سمیت سیالکوٹ کے تمام دریا، نالوں، نہروں اور تالابوں میں نہانے اور تیرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ہیڈ مرالہ بیراج سمیت سیالکوٹ کے تمام دریا، نالوں، نہروں اور تالابوں میں نہانے اور تیرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حکم دفعہ 144 کے تحت جاری کیا گیا ہے اور اس کا مقصد انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا اور عوامی امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں میں نہروں اور بیراج میں نہاتے ہوئے متعدد افراد حادثاتی طور پر ڈوب چکے ہیں، جس سے نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا بلکہ عوامی سکون بھی متاثر ہوا ہے، اسی وجہ سے سیالکوٹ کی حدود میں دریا، نالے، نہریں، تالاب اور خاص طور پر ہیڈ مرالہ بیراج پر نہانے اور تیرنے پر 30 دن کے لیے مکمل پابندی ہوگی، جو 23 مئی 2025 سے نافذ العمل ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکم کی پاسداری کریں اور اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :