Live Updates

قابض حکام جموں کے مختلف اضلاع میں مزید بنکر تعمیر کررہے ہیں

متعلقہ ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں میں اضافی بنکرتعمیر کرنے کی تجاویز پیش کریں گی

منگل 10 جون 2025 13:20

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںنریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اپنے جنگی جنون کے تحت پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں مزید بنکر تعمیر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں میں اضافی بنکرتعمیر کرنے کی تجاویز پیش کریں گی۔خاص طور پر پونچھ شہرمیں بھی نئے بنکر تعمیر کئے جارہے ہیںجو کنٹرول لائن پر واقع بھی نہیں ہے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ماہ پونچھ کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ سرحدی اضلاع میں مزید بنکر بنائے جائیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات