آزاد کشمیر میں مختلف محکمہ جات میں اب گریڈیشن کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی تاحال اپنی کارکردگی شو نہ کر سکی

منگل 10 جون 2025 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)آزاد کشمیر میں مختلف محکمہ جات میں اب گریڈیشن کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی تاحال اپنی کارکردگی شو نہ کر سکی سینکڑوں ملازمین ذہنی طور پر پریشان- وزیراعظم آزاد کشمیر ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں مگر ان کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق 2022 میں ازاد کشمیر میں مختلف محکمہ جات جس میں صحت پبلک ہیلتھ پولیس سمیت دیگر محکمے کے ملازمین موجود ہیں جن کی اپ گریڈیشن ترقی نہ ہو سکی جبکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں سیکرٹری فائنانس سمیت دیگر سیکٹری موجود ہیں جنہوں نے باقاعدہ رپورٹ دینی تھی مگر 2022 میں بننے والی یہ کمیٹی 2025 میں بھی رپورٹ پیش نہ کر سکی اور ان کی اس رپورٹ کی وجہ سے جو ملازمین میرٹ پر ترقی پانے والے تھے وہ بھی تین سالوں سے ترقی نہ کر سکے جو سرا سر زیادتی ہے وزیراعظم ازاد کشمیر انوار الحق جہاں اتنے اچھے کام ملازمین کے لیے کیے ایک اور کام ملازمین کے لیے کر کے تاریخ رقم کر جائیں کیونکہ اس میں سینکڑوں ملازمین کا مستقبل دا پر ہے اور ابھی تک ترقی نہ ہو سکے یاد رہے تمام محکموں کے پاس اپ نے فنڈز اور قانونی رولز ہونے کے باوجود کمیٹی راستے میں رکاوٹ بنی بیٹھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہیں