م*فیصل آباد‘ تین ماہ قبل شا دی کرنے والے نئے جوڑے غربت سے تنگ آکر خو دکشی کر لی

منگل 10 جون 2025 13:20

- فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) تین ماہ قبل شا دی کرنے والے نئے جوڑے غربت سے تنگ آکر خو دکشی کر لی ، روٹھی بیوی نہ ماننے پرشوہر نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، آن لائن کے مطا بق فیصل آباد میں بھائی والا کے رہنے والے پاور لوم مزدور اور اس کی بیوی نے غربت سے تنگ آکر ٹرین کے نیچے خود کشی کر لی.. ساجد کی تین ماہ قبل رضیہ سے شادی ہوئی تھی،ساجد کچھ دنوں سے سیر پر جانے کیلئے بھائی سے پیسے مانگ رہا تھا،بھائی نے ساجد چند دن بعد پیسے دینے کیلئے کہا،ساجد نے بیوی کے ہمراہ پٹری پر پہنچ کر بھی بھائی کو کال کی،بھائی نے سمجھانے کی کوشش کی مگر ساجد نے بیوی کے ہمراہ خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رضا آباد کے علاقہ میں روٹھی بیوی نہ ماننے پرشوہر 22سالہ ندیم نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جسے بچاتے ہوئے اس کے دو برادر نسبتی بھی جھلس گئے۔