
سکھر سے مستقل بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے کا ممبئی میں مبینہ قتل
پولیس نے مرنے والے سنجے کمار کیخلاف ہی قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی
منگل 10 جون 2025 14:23
(جاری ہے)
ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ جوڑا نومبر 2024 میں اپنے 2 بیٹوں (جن کی عمریں 10 اور 6 سال ہیں) کے ساتھ بھارت منتقل ہوا تھا، وہ کھار گھر میں کرائے کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھے اور ملازمت کی تلاش میں تھے۔
تفتیشی افسر کے مطابق، ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور وہ مالی مشکلات کے باعث پاکستان واپس جانے پر غور کر رہے تھے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا، جب جوڑے کا چھوٹا بیٹا اسکول سے واپس آیا مگر کسی نے دروازہ نہیں کھولا، اس پر بچے نے ہمسایوں سے رابطہ کیا، جنہوں نے متوفیہ خاتون کی بہن کو اطلاع دی، بہن نے پولیس کو مطلع کیا، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں میاں بیوی کو مردہ پایا۔پولیس افسر کے مطابق، واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم، مقتولہ کی بہن نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ایک جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا، ان کی شکایت پر مقتول شوہر کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 103(1) کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپنا کی بہن سنگیتا ( جو بھارتی شہری ہیں) وہی اس جوڑے کے مالی اخراجات اٹھا رہی تھیں، اور سنگیتا نے ہی ڈولفن پرائیڈ سوسائٹی، سیکٹر 34 کھار گھر میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا تھا۔دونوں میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ماہ بھی مالی تنگی اور گھریلو تنازع ہوا تھاتاہم سپنا نے بہن کے اصرار کے باوجود پولیس کو شکایت درج کرانے سے گریز کیا تھا، یہ جوڑا پاکستان واپس جانے کے لیے ضروری قانونی کارروائی کی تکمیل میں مصروف تھا۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کے مطابق جوڑے کا تعلق سکھر، سندھ سے تھا، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو ان کے دونوں بچے اسکول گئے ہوئے تھے، واقعے پر سنجے اور سپنا کا خاندان گہرے صدمے میں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.