Live Updates

پاکستان ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کیلئے بھارت پر انحصار کم کرے،ڈبلیو ایچ او

ہزاروں پاکستانی دواؤں میں سیڈبلیوایچ او سیصرف 4 پاکستانی دوائیں منظور شدہ ہیں،عالمی ادارہ صحت

منگل 10 جون 2025 15:53

پاکستان ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کیلئے بھارت پر انحصار کم کرے،ڈبلیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)عالمی اداروں نے ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کیلئے بھارت پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یو این ایڈز نے پاکستان سے دوائیں مقامی طور پر تیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز کے مطابق پاکستان میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ ایچ آئی وی مریض ہیں، ہرسال 6لاکھ نئے ٹی بی کے مریض آتے ہیں تاہم دوا صرف 5 ہزار لیتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز کے مطابق پاکستان میں مقامی دوا کی تیاری نہ ہونے کیبرابر ہے لہٰذا پاکستان کو ایچ آئی وی اور ٹی بی کی دوائیں خود بنانا ہوں گی۔عالمی اداروں نے مقامی فارما کمپنیوں کو ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں پاکستانی دواؤں میں سیڈبلیوایچ او سیصرف 4 پاکستانی دوائیں منظور شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی حکام نے بتایا کہ مقامی دوا ساز کمپنیوں کی عالمی معیار کی منظوری لینے میں دلچسپی کم ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جلد ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کی دوا کیلئے کمپنیوں سیدرخواستیں لیگی۔وفاقی حکام کے مطابق ڈبلیو ایچ او، ڈریپ کو عالمی معیار کی ریگولیٹری سطح پر لانے میں مدد دے گا۔اس کے علاوہ صوبوں کوایچ آئی وی اور دیگراہم دواؤں کو ضروری دواؤں کی فہرست میں ڈالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات