سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نوازشریف

ہفتہ 16 اگست 2025 16:53

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نوازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایکس پرجاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہداء کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔