لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کو ہراساں کرنے پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 10 جون 2025 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل باری کو ہراساں کرنے سے متعلق توہین عدالت کیس میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ پہلے سے درج مقدمے میں گرفتاری کی گئی،دوسری جانب وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ عدالت نے ہراساں کرنے سے روک رکھا تھا،اس کے باوجود تین بار گرفتاری عمل میں لائی گئی اور دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹرائل عدالت نے تینوں مقدمات سے نام بھی خارج کر دیئے،درخواست گزار کی طرف سے عدالت سے توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی۔