انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

منگل 10 جون 2025 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں عید الضحٰی کی چھٹیوں کے بعد عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرصادق خٹک فیکلٹی اور ملازمین سے ملے اور عید کی مبارکباد دی ۔ وائس چانسلر نے عید ملن پارٹی کے تقریب کو خوش آئند قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پیغام دیا کہ عیدالاضحٰی ہمیں ایثار ،قربانی اور سب سے پیاری چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر ہمیں اپنے ارد گرد موجود غرباء مساکین اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہیے اور انکی مددکرنا ہمارا اسلامی فریضہ ہے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر رضوان محمود گل، سینئر ڈین ،پروفیسر ڈاکٹر بشیر عالم ، ڈین فیکلٹی آف سول ، ایگریکلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ سمیت مختلف شعبہ جات کے چیئرمین حضرات، سینئر پروفیسرز ، فیکلٹی اور ایڈمینسٹریشن سٹاف نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔