فیصل آباد‘گھریلو جھگڑے پر ڈاکٹرسمیت مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کر لی

منگل 10 جون 2025 16:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء )گھریلو جھگڑے پر ڈاکٹرسمیت مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کر لی‘ آن لائن کو بتایا گیاہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ گھریلو جھگڑے پر ادھیڑ عمر ڈاکٹر یوسف نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی کچھ عرصہ قبل ہی الائیڈ ہسپتال سے ریٹائرڈ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

84ج ب سرشمیر میں پب جی کھیلنے والے علی حسن ولد شاہد نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی‘ تھانہ ریلبازار کی حدود میں پیش آیا جہاں پر منٹگمری بازار کے تاجر 35سالہ محمد حسن ولد اقبال نے حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اہل خانہ نے چھت سے لٹکتی نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

متعلقہ عنوان :