پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اونٹوں کا عالمی دن 22 جون کو منایا جائے گا

منگل 10 جون 2025 17:30

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ورلڈکیمل ڈے 22جون کو منایا جائیگا۔اس دن کے منانے کامقصد چولستان، ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے جڑانوالہسمیت ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم دیگر تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ورلڈ کیمل ڈے پر سانگھڑ میں ہونے والے واقعہ کی بھرپور مذمت کی جائے گی اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق فی الفور سزا دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔