ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری ، 20سے زائد شہریوں نے مسائل رکھے

منگل 10 جون 2025 18:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، 20سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ڈی پی او نے کہا کہ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی بخاری کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری۔

کھلی کچہری میں20سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔

ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :