سنتوش کمار43ویں اور اکمل کی 58ویںبرسی کل منائی جائے گی

منگل 10 جون 2025 18:32

عار ف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) پاکستا نی فلموں کے معروف اداکاروں سنتوش کمار43ویں برسی اور اکمل کی 58ویںبرسی کل -11جون بروزبدھ کومنائی جائیں گی پاکستانی فلمی تاریخ کے پہلے رومانٹک ہیرو سنتوش کمار اپنے دور کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم کے ساتھ -47فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں30کے قریب فلموں میں مرکزی کرداروں میں جبکہ دیگر فلموں ینگ ٹواولڈ جیسے معاون کرداروں میں نظر آئے اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار 11جون 1982میں اپنے پرستاروں کو سوگوار چھوڑ کر چلاگیا ۔

(جاری ہے)

اداکار اکمل نے 12 سالہ مختصر فلمی کیر ئیر میں 112سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سی45 فلموں میں بطور ہیرو کیں اداکار اکمل 11جون 1967میں انتقال کرگئے تھے ۔