قانون و انصاف ڈویژن کے 7جاری اور 3 نئے منصوبوں کیلئے 1912.481ملین روپے مختص کر نے کی تجویز

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگل فیسیلی ٹیشن سنٹر کی تعمیر کے لیے 201.785ملین روپے رکھے گئے ہیں ، دستاویز

منگل 10 جون 2025 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت قانون و انصاف ڈویژن کے 7جاری و 3 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1912.481ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق 7جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں آٹو میشن آف فیڈرل کورٹس ،ٹربیونلز فیز2(نظرثانی شدہ )کیلئے 170ملین روپے ، آرکائیونگ اینڈ ڈیجیٹلائزیشن آف لیجیسلیشن اینڈ ریکارڈ آف منسٹری آف لا اینڈ جسٹس کیلئے 27ملین روپے مختص کئے گئے ۔

دستاویز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگل فیسیلی ٹیشن سنٹر کی تعمیر کیلئے 201.785ملین روپے ، منسٹری آف لا ء اینڈ جسٹس اسلام آباد کے پلاننگ و مانیٹرنگ یونٹ کی مضبوطی کیلئے 19.325ملین روپے ، سپریم کورٹ کراچی برانچ رجسٹری کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے 30ملین روپے ، منسٹری آف لا اینڈ جسٹس و وفاقی وزارتوں و ڈویڑنز کی مضبوطی و کیپیسٹی فروغ کیلئے 110ملین روپے ،ڈسٹرکٹ کورٹس سیکٹر جی۔

(جاری ہے)

10ون میں سائلین کیلئے سہولت مرکز کی تعمیر کیلئے 1138.371ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت قانون و انصاف ڈویژن کے 7 جاری منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 1696.481ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ تین نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 216ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔قانون و انصاف ڈویژن کے 3نئے منصوبوں میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ میں ایڈمن بلاک کی تعمیر کیلئے 100ملین روپے ، سپریم کورٹ کراچی برانچ رجسٹری کی توسیع کیلئے 100ملین روپے اور ڈیزائن آف اٹارنی جنرل بلاک (فزیبلٹی ) کیلئے 16ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔