فیصل آباد،میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی

متوفی نے اپنے بھائی سے ہنی مون پر جانیکیلئے پیسے مانگے تھے بھائی کے انکار پر ساجد نے انتہائی قدم اٹھایا، پولیس

منگل 10 جون 2025 19:05

فیصل آباد،میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفی ساجد فیکٹری میں دیہاڑی دار مزدور تھا اور اس کی دو سے ڈھائی ماہ قبل رضیہ سے شادی ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ساجد نے اپنے بھائی سے ہنی مون پر جانے کے لیے پیسے مانگے تھے تاہم انکار پر اس نے بیوی سمیت انتہائی قدم اٹھایا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔