Live Updates

میرے نواسے نواسیاں مجھے نام سے بلاتے ہیں، انور مقصود

پاکستان کے مرد بہت کمزور ، دیواروں پر انہی کی طاقت کے اشتہار نظر آتے ہیں، کسی عورت کی طاقت بارے کوئی اشتہار دکھائی نہیں دیتا، ڈرامہ نگار

منگل 10 جون 2025 19:29

میرے نواسے نواسیاں مجھے نام سے بلاتے ہیں، انور مقصود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)مایہ ناز ادیب، ڈرامہ نگار اور مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ میرے نواسے نواسیاں مجھے نام سے بلاتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ میرے نواسے نواسیاں مجھ سے بیحد دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا جب میں اکیلا ہوتا ہوں تو میرے نواسے نواسیاں مجھے میرے نام سے بلاتے ہیں،جب میں ان سے پوچھتا ہوں کہ مجھے انور کیوں کہتے ہو تو وہ فورا پلٹ کر جواب دیتے ہیں، آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں ۔

انور مقصود نے کہا کہ اگر تنقید کسی قابل، سمجھدار اور متعلقہ شعبے کے ماہر شخص کی طرف سے ہو، تو وہ قابل قبول ہے، لیکن اگر تنقید کسی ایسے شخص کی جانب سے ہو جو اس شعبے کے بارے میں کچھ نہ جانتا ہو، تو وہ دراصل آپ کی کامیابی سے جل رہا ہوتا ہے۔انور مقصود نے کہا کہ پاکستان کے مرد بہت کمزور ہیں، اگر آپ دیواروں پر نظر ڈالیں، تو آپ کو صرف مردانہ طاقت کی اشتہار نظر آئیں گے، کسی عورت کی طاقت سے متعلق کوئی اشتہار کبھی دکھائی نہیں دیتا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات