Live Updates

وزیراعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی،منصوبے پر مجموعی طور پر تقریبا 2 ارب 85 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی

منگل 10 جون 2025 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کے بعد ان کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی،منصوبے پر مجموعی طور پر تقریبا 2 ارب 85 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اولمپک چیمیئن اور ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کے بعد حکومت نے ان کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔رپورٹ کیم طابق ارشد ندیم اکیڈمی کے قیام کا مقصد ملک میں ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مینز جیولن فائنل میں ایک شاندار 86.40 میٹر کی تھرو کر کے میدان میں کامیابی حاصل کی تھی۔پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات