حیدرآباد، انتہائی مطلوب بہروپیہ/فراڈی ملزم نسیم نگر پولیس نے گرفتار کرلیا

منگل 10 جون 2025 21:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) انتہائی مطلوب بہروپیہ/فراڈی ملزم نسیم نگر پولیس نے گرفتار کرلیا، انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر انسپکٹر عبد المالک ابڑو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران پیٹرولنگ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی ، سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب بہروپیہ/فراڈی ملزم فرحان شمیم صدیقی گرفتار ، گرفتار ملزم مختلف روپ بدل کر لوگوں کیساتھ کڑوروں روپے کے فراڈ کرچکا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف جعلی شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ، گرفتار ملزم مختلف ناموں اور بھیس بدل کر لوگوں کیساتھ فراڈ کرتا تھا، ملزم کا اصل نام محمد فرحان شمیم ولد محمد شمیم ہے جبکہ ملزم شوکت عزیز خان، حبیب الرحمن کے ناموں کا استعمال کرکے لوگوں کیساتھ فراڈ کرتا تھا، 21دسمبر 2024ء کو ملزم نے شہری منصف علی سے ٹویوٹا کار مبلغ 37 لاکھ میں خریدی جس کی ادائیگی پے آرڈر کی صورت میں کی گئی جو بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ پے آرڈر اور شناختی کارڈ دونوں جعلی ہیں، چند روز بعد ملزم نے ٹویوٹا کار کراچی کے شوروم مالک کو فروخت کردی، ملزم کے خلاف معزز عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہیں، ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم کے خلاف کراچی و دیگر اضلاع میں جعلسازی، فراڈ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔