
صوبہ بھر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران 30,825 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا ، عوام شدید گرمی کی لہر میں باہر نکلنے سے گریز کریں،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ
منگل 10 جون 2025 22:05
(جاری ہے)
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ایمرجنسیز لاہور میں رپورٹ ہوئیں جن کی تعداد 3,090 تھی، فیصل آباد میں 1,889، ملتان میں 1,490، بہاولپورمیں 1,396 اور گوجرانوالہ میں 1,341 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، جبکہ سب سے کم 329 ایمرجنسیز حافظ آباد میں رپورٹ ہوئیں۔
اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر فیصل آباد نے ایک ٹریفک حادثہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حاد ثہ میں 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 9 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر لاہور نے دو مختلف ٹریفک حادثات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جن میں سے ایک حادثہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیاجس میں ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جبکہ دوسرا حادثہ برکی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹنے سے پیش آیا، جس میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر ملتان نے بتایا کہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کے باعث بس الٹ گئی جس میں 11 مسافر زخمی ہوئے۔ راولپنڈی میں مری روڈ پر دو کاروں اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ سیالکوٹ میں ٹرک اور لوڈر رکشہ کے درمیان حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ بہاولپور کے یزمان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور سوزوکی وین آمنے سامنے سے ٹکرائیں جس کے باعث7 افراد زخمی ہوئے۔ گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ سرگودھا میں موٹر سائیکل پھسلنے سے 5 افراد زخمی ہوئے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ رحیم یار خان میں موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران جانوروں کی قربانی اور ان سے متعلقہ سرگرمیوں میں 360 ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا۔ ان میں 185 کام کے دوران چوٹیں شامل تھیں جو چھری، کلہاڑی یا دیگر اوزاروں کے استعمال سے ہوئیں، جبکہ 175 ایمرجنسیزایسی تھیں جن میں جارحانہ یا قابو سے باہر جانوروں کے باعث ریسکیو آپریشنز کیے گئے۔ مجموعی طور پر 285 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 66 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 219 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید کے موقع پر ڈیوٹی کرنے والے تمام ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کیا اورعوام الناس سے اپیل کی کہ وہ موجودہ شدید گرمی کی لہر میں تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں، ہلکے اور کھلے کپڑے پہنیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور سایہ دار یا ٹھنڈی جگہوں پر وقفہ لیں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلقہ دیگر ایمرجنسیز سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان حفاظتی تدابیر پر عمل عوام کی صحت، تحفظ اورسیفٹی کے لیے نہایت ضروری ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.