Live Updates

اقتصادی بہتری کے لیے حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے،وزیر خزانہ

پاکستان کے غیور عوام نے بھی متعدد قربانیاں دیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے، سینیٹر محمد اور نگزیب

منگل 10 جون 2025 22:10

اقتصادی بہتری کے لیے حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے،وزیر خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اور نگزیب نے کہا ہے کہ اقتصادی بہتری کے لیے حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے، پاکستان کے غیور عوام نے بھی متعدد قربانیاں دیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے۔منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ اقتصادی بہتری کے لیے حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے، پاکستان کے غیور عوام نے بھی متعدد قربانیاں دیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے مائیکرو اکنامک اسٹیبلائزیشن پروگرام کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیاگیا، اسی طرح گلوبل فنانشل ادارے، ریٹنگ ایجنسیز اور ملکی و غیر ملکی سروے معیشت میں بہتری کی گواہی دے رہے ہیں،اسی طرح پی ڈبلیو سی کے مطابق کاروباری اداروں کے سربراہان کا معیشت میں بہتری پر اعتماد 49 فیصد سے بڑھ کر 83 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اسی اعتماد کی بازگشت اورسیز چیمبرز کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں میں بھی سنی جاسکتی ہے جہاں بزنس کانفڈینس انڈیکس میں تاریخی بہتری آئی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات