
اسمبلی کا بجٹ اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ، وزیر خزانہ کی تقریر کے دور ان اپوزیشن کا شدید شورشرابہ
منگل 10 جون 2025 22:13
(جاری ہے)
قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے بات کی اجازت کا مطالبہ کیا، اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کیا، اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ کرتے ہوئے ڈیسک بجا کر نعرے لگا کر احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن اراکین نے مسلسل احتجاج، شور شرابہ جاری رکھا اس دور ان مسلم لیگ ن کے اراکین نے وزیراعظم کے گرد حصار بنا دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب کی تقریر کے دور ان بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اورشورشرابہ کیاگیا جس کے باعث ایوان منڈی مچھلی کا منظر پیش کر نے لگا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے نعرے درج تھے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔اجلاس کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی بجٹ 2025-26 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی،22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ 23 جون کو قومی اسمبلی میں 2025- 26 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی ،27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی، ہمارے حملے جاری رہیں گے، ایرانی وزیرخارجہ
-
اسلام آباد کے علاقائی بلڈ سینٹر کی ’پراسرار بندش‘ اور اس کے پیچھے چھپی کہانی!
-
پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، مطلوب خارجی دہشتگرد ہلاک
-
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے
-
’ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کردی
-
ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.