9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کردیے، وزیرخزانہ

سستی بجلی کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کر لی‘ قومی ایئرلائن اور روز ویلٹ جیسی ٹرانزیکشنز جلد مکمل کرنی ہوں گی،محمد اورنگزیب

منگل 10 جون 2025 22:29

9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کردیے، وزیرخزانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے، 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریاستی ملکیتی ادارے قومی خزانے پر 800 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالتے ہیں، ہمیں قومی ایئرلائن اور روز ویلٹ جیسی ٹرانزیکشنز جلد مکمل کرنی ہوں گی۔