عیدالاضحیٰ کےموقع پر آر ڈبلیو ایم سی نےضلعی انتظامیہ کےتعاون سےشاندار خدمات انجام دیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 10 جون 2025 20:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ڈپٹی کمشنراٹک راٶعاطف رضا نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت کی روشنی میں عیدالاضحیٰ کےموقع پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) نےضلعی انتظامیہ کےتعاون سےشاندارانتظامات کیے جس کےلیےضلعی وتحصیل انتظامیہ اورراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خراج تحسین کی مستحق ہے۔

انہوں نےان خیالات کااظہار منگل کو اس ضمن میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتےہوۓکیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انیل سعید،اسسٹنٹ کمشنرانزہ عباسی،آرڈبلیوایم سی کے مینجر ولید احمد اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔اجلاس سےخطاب کرتے ہوۓڈی سی اٹک نےکہاہےکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرتمام سٹیک ہولڈرز نے بھرپور طریقے سے اپنے فراٸض سرانجام دیے، تمام آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا اور اس کے ساتھ عوام میں ڈسپوزیبل بیگز بھی تقسیم کیے گئےتاکہ صفائی کا کام بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید اورضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نےمتعلق افسران کے ہمراہ فیلڈ میں وقت گزارا اور صفائی کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پردفعہ144 کے تحت ضلع بھر کے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور مکینیکل جھولوں کےاستعمال پر پابندی تھی اور اس پابندی پرموثر طریقے سے عمل کروانے کے لیے انتظامیہ کے افسران وہاں موجود رہےجس کی بدولت ڈوبنے کے واقعات رونما نہیں ہوئے، دفعہ 144کےتحت پابندی اب بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع اٹک میں دریاؤں کے ساتھ ریسکیو1122کے اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ اس کے علاوہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ بھی سڑکوں اورلاری اڈوں پر موجود رہا اور اوور لوڈنگ واوور چارجنگ کابھی سختی سےمعاٸنہ وکارواٸیاں جاری رہیں۔انہوں نےکہاکہ حال ہی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردارظہیراحمدخان کوبہترین کارکردگی پرصوباٸی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اول انعام سے نوازا۔راٶعاطف رضا نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں ضلع بھر کے ہسپتال بھی ہائی الرٹ پر رہے۔ڈی سی اٹک نےتمام متعلقہ محکموں کوعیدکےموقع پرشاندارانتظامات پرمبارکباد دی۔