ًپولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس پی محمد زمان

منگل 10 جون 2025 20:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) ایس ایس پی جاوید احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او صدر محمد یوسف چانڈیو نے پولیس ٹیم کیساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے خضدار شہر اور گردونواح میں گزشتہ کچھ عرصے سے موبائل چوری اور چھیننے کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی تھیں،اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے خضدار پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آج ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت ممتاز عرف منتو،یاسین چنال، علی حسن عرف ادا چانڈیو کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایس ایچ او سٹی بھاول خان پندرانی نے اقدام قتل اور ڈکیتی میں اشتہاری مجرم مہراللہ ولد الٰہی بخش زنگیجو کو گرفتار کرکے صدر ایس ایچ او کے حوالہ کردیا۔ایس ایچ او صدر محمد یوسف چانڈیو کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔