پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا رہنمائوں اور کارکنان سے تعزیت

منگل 10 جون 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سرپرست اعلیٰ لیاقت علی مگسی۔ چیئرمین سید محسن رضا۔صدر معشوق حسین لغاری۔جنرل سیکریٹری محمد اکرام خان۔سینیئروائس چیئرمین حاجی پنھل خان مگسی۔ سینئر نائب صدر محمد اشفاق اعوان۔ پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس کی مرکزی کابینہ کے زمہ داران و کارکنان نے یونائیٹڈ ورکرز یونین کے رہنما اعظم خان کی والدہ،لیاری کے یونین رہنما یاسین لاسی کے ماموں، محنت کش یونین کے جنرل سیکریٹری وسیم صدیقی کے بھائی متحدہ ورکرز فرنٹ کے سابق صدر محمد شفیع کی اہلیہ، لیبر ویلفیئر کے ملازم رئیس احمد کی والدہ، لیاقت آباد بورڈ آفس پمپ کے زاہد حسین ( ابا) ،ایگزیکٹو انجینئر سول ندیم احمد خان کے بھائی وسیم احمد خان، سائٹ کے ساتھی رفیق شیرازی کی بہن ,پیپلز یونائیٹڈلیبر الائنس لیاری کے ساتھی رفیق سربازی کی بہن ،ڈسٹرکٹ کورنگی سیوریج کے سب انجینیئر محمد اصغر کی والدہ اورمحنت کش یونین کے سینںٴْیر آرگنائزر چینیسر ٹاؤن یوسی 2 کے سب انجینئر ساجد علی بھاء کی بڑی بہن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومین کے دیگر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور مرحومین کے تمام لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کورنگی سیوریج کے سب انجینئر محمد اصغر کی والدہ کی نماز جنازہ میں پیپلز یونائٹیڈ لیبر الائنس کے سینئر رہنما ناظم خان محمد نسیم ،کلیم احمد، عمران کمال نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :