Live Updates

واپڈا کے قابل تجدید اور پن بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے 67.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیرخزانہ

منگل 10 جون 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ واپڈا کے صاف، قابل تجدید اور پن بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے 67.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اپنے بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 2,160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ (مرحلہ-1) پر 20 ارب روپے، تربیلا پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3.4 ارب روپے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 35.7 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ان علاقوں میں پن بجلی کی پانچ اسکیموں کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان سکیموں میں ضلع نیلم آزاد جموں و کشمیر میں 48 میگاواٹ جاگران II اور 40 میگاواٹ ڈواریان ہائیڈرو پاور پراجیکٹس، ضلع گلگت میں 26 میگاواٹ کا شکر جھنگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سکردو ، 16 میگاواٹ نلتر 111 اور 20 میگاواٹ ہنزل ہائیڈرو پاور کا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈز بنانے کے فیز 1 کے لیے 1.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد چار اضلاع گلگت، ہنزہ نگر، سکردو اور استور میں بجلی کی طلب کو پورا کرنا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات