کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے، مولانا طارق جمیل

تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں، بیان

منگل 10 جون 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے آفیشل اکائونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی تبلیغ والوں کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔