کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 کے لئے رقم مختص کرنے پر ٹرانسپورٹر اور بلوچستان کے عوام کا اظہار مسرت

منگل 10 جون 2025 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 کے لئے وفاقی بجٹ میں رقم مختص کرنے پر ٹرانسپورٹراور کراچی میں مقیم بلوچستان کی شہریوں نے مسرت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کراچی سے چمن جانے والی بلوچستان کی 813 کلومیٹر طویل شاہراہ جو کراچی، بیلہ، خضدار، قلات، کوئٹہ اور چین سے گزرتی ہوئی افغانستان تک جاتی ہے کی دو رو یہ تعمیر کے لیے ایک سو (100) ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ٹرانسپورٹر فضل منان جدون نے "اے پی پی"سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا ایک اہم شاہراہ ہے اور اس کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرکے دو رویہ کرنا کا فیصلہ خوش آئیند ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے ایک طرف ٹرانسپورٹرز کا فائدہ ہوگا تو دوسری جانب اس کی وجہ سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جہاں اس منصوبے سے وقت کی بچت ہوگی وہاں آخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسی شاہراہ سے افغانستان کے ساتھ بھی تجارت ہوتی ہے جس سے دو طرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔کراچی میں مقیم کوئیٹہ کے پشین سے تعلق رکھنے والے ستار جوکراچی میں چائے کے ہوٹل کے کاروبار سے وابستہ ہے نے "اے پی پی"سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شاہراہ کی وجہ سے ہمیں آنے جانے میں تکلیف کا سامنا ہوتا تھا اور تنگ سڑک ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا بھی ہمیشہ ڈر لگا رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور اس شاہراہ کے دو رویہ ہونے کی وجہ سے آمد روفت میں بڑی آسانی ہوجائے گی جس کی وجہ سے کاروبار اور روزگار کے مواقع میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں سے یہ شاہراہ گزرتی ہیں وہاں مقامی لوگوں کے لئے بھی اس کی وجہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔منظور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ ہم امید کرتے ہے کہ اس شاہراہ پر جلد کام شروع ہوں تاکہ اس شاہراہ پر امد روفت کرنے والے شہریوں کی مشکلات جلد ازجلد کم ہوں