Live Updates

بی آئی ایس پی فنڈ میں 21 فیصد اضافہ خوش آئند اقدام ہے، سینیئر صحافی و معاشی تجزیہ نگار وکیل الرحمن

منگل 10 جون 2025 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) سینیئر صحافی و معاشی تجزیہ نگار وکیل الرحمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی فنڈ میں 21 فیصد اضافہ خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ کے حوالے سے "اے پی پی"سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مستحق لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچانا حکومتی پالیسی ہے اور اس حوالے سے بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق خواتین کی گزشتہ کئ برسوں سے مدد کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی سے چونکہ براہ راست مستحق خواتین کی مالی اعانت کیجاتی ہے اسلئے وفاقی بجٹ میں بی آئی ایس فنڈ سات سو سولہ (716) ارب روپے مختص کرنے کی تجویز جو کے پچھلے سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے ایک خوش آئند اقدام ہے

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات