
بڑھتی عدم رواداری اور نفرت کو مکالمے اور مفاہمت سے قابو کریں، گوتیرش
یو این
بدھ 11 جون 2025
04:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا میں عدم رواداری اور نفرت بڑھ رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے بات چیت کے ذریعے مفاہمت اور اعتماد کو فروغ دینا ہو گا۔
تہذیبوں کے مابین مکالمے کے پہلے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی بنیاد اس بنیادی یقین پر رکھی گئی تھی کہ گفت و شنید ہی امن کا راستہ ہے۔
آج یہ مقصد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ جہاں مکالمہ نہیں ہوتا وہاں یہ خلا جہالت پُر کرتی ہے۔یہ دن اسی یقین اور تہذیبوں کے زرخیز تنوع کے اعتراف کا موقع ہے جو باہمی مفاہمت اور عالمگیر یکجہتی کو فروغ دینے کی قوت ہیں۔
تہذیبوں کے اتحاد کی اہمیت
سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ آن لائن پھیلائی جانے والی غلط اطلاعات اور اظہار نفرت نے عدم رواداری کو تقویت دی ہے۔
(جاری ہے)
دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک انسانی خاندان بننے کی کوشش کریں جو تنوع سے مالا مال ہو، یکجہتی کے ذریعے متحد ہو اور جو مساوی وقار اور انسانی حقوق کا حامل ہو۔
انہوں ںے کہا ہے کہ یہ عالمی دن سننے، بولنے اور رابطہ کرنے کی پکار ہے۔ امن و آشتی کی خاطر نفرت کا جواب انسانیت سے دینا ہو گا۔ ایک دوسرے کی بات کھلے دل اور کھلے دماغ سے سننا ہو گی اور بات چیت کو تقسیم پر ترجیح دینا ہو گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی
-
بھارتی مسافر طیارے کے حادثے میں 100 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات
-
بھارتی طیارے کے مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، سابق وزیراعلیٰ گجرات بھی سوار تھے
-
خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش کیا جائے گا
-
وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
-
ایئر انڈیا کا 244 افراد کو لے جانے والا مسافر طیارہ گر گیا
-
بھارت:ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ
-
پولیس کو یو ٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
-
'او چھوٹو‘ سے اس کا مستقبل کون چھین رہا ہے؟
-
جرمنی میں کہیں کہیں کورونا کا نیا ویریئنٹ، ڈبلیو ایچ او
-
حکومت، تعلیمی ادارے، صنعت اور نوجوان مل کر ڈیٹا سمارٹ، کلائوڈ سے لیس اور مسابقتی پاکستان کی تعمیر کریں گے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو ..
-
دنیا میں اب بھی 138 ملین بچے مزدوری کرنے پر مجبور، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.