Live Updates

امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں جھنگ پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی

دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 11 جون 2025 11:37

امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں جھنگ پہنچ گئی، اسلام قبول ..
جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء ) امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پاکستانی نوجوان کی محبت میں جھنگ پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جس کے بعد امریکی خاتون نے جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کی، ساؤتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ امریکی خاتون کیرنشا میڈسائن گریس کی جھنگ کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے 2 سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھ لیا اور نکاح کرکے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا، نعیم الحسن اور کیرنشا کی دوستی کا آغاز 2 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوا ان کی یہ دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی چلی گئی، دونوں کے درمیان جاری مستقل رابطے کے بعد کیرنشا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ خاتون امریکہ میں شادی شدہ تھیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں، تاہم انہوں نے نعیم الحسن سے تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے سابق شوہر سے طلاق لے لی، پاکستان میں ان کے نکاح کی تقریب ایڈووکیٹ عامر شہزاد کے چیمبر میں منعقد ہوئی جس میں رانا عامر، کنیز عائشہ اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کے دوران امریکی خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام اور نعیم الحسن کی محبت سے متاثر ہو کر پاکستان آئی۔

                              
                         
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات