کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، کچھ علاقوں میں بوندا باندی

گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم بدستور گرم رہنے کی توقع ہے

بدھ 11 جون 2025 13:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)شہر قائد کا موسم جزوی ابرآلود ہے جب کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب کلفٹن اورملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوسرے روز بھی شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندری ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار35 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم بدستور گرم رہنے کی توقع ہی.وسطی/ بالائی سندھ میں گرمی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :