
جمہوری اداروں اور سلامتی کے ماحول کو مستحکم کرنے کے لیے عراق کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستان
بدھ 11 جون 2025 15:45
(جاری ہے)
یو این اے ایم آئی کا قیام 2003 میں عمل میں آیا تھا اور یہ دیگر لازمی کاموں کے علاوہ قومی اور کمیونٹی کی سطح پر جامع سیاسی مکالمے کے ساتھ ساتھ مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم عراق میں تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بات چیت اور شمولیت کو برقرار رکھیں، خاص طور پر رواں سال نومبر میں ہونے والے قومی انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں اور ادارہ جاتی خلا کو دور کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کردستان کے علاقے میں گزشتہ سال انتخابات کے پرامن انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی حکومت کی تشکیل ابھی باقی ہے، امید ہے کہ اسے عراق کے آئین کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے انسانی ہمدردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طور پر بے گھر افراد کی ضروریات کے حوالے سے رضاکارانہ واپسی، دوبارہ انضمام اور دستاویزات تک بہتر رسائی میں عراق کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے سمیت مستقل توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی سلامتی کے غیر مستحکم ماحول پر تشویش ہے، جو عراق کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ ہم عراق کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ عراق کو علاقائی محاذ آرائی کی طرف نہ کھینچا جائے۔پاکستانی مندوب نے دونوں برادر ممالک عراق اور کویت کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنےبشمول جائیداد، محفوظ شدہ دستاویزات اور تمام کویتی اور تیسرے ملک کے شہریوں یا ان کی باقیات کی وطن واپسی کی کوششوں کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر سلامتی کونسل میں اور دونوں برادر ممالک کے ساتھ مل کر تمام تصفیہ طلب مسائل بالخصوص لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے ایک دوستانہ اور باہمی طور پر قابل قبول راستہ تلاش کرتا رہے گا ۔ واضح رہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے جبکہ اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے عراق ( یو این اے ایم آئی )31 دسمبر تک بند ہونے والا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کی طرف سے مختلف پابندیاں دوبارہ عائد، ایران نے سخت ردعمل کی وارننگ دے دی
-
اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم
-
غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے‘ٹرمپ کا دعوی
-
اقوامِ متحدہ کی 80 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ کے تقرر کے مطالبات میں اضافہ
-
ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے وائٹ ہائوس سے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا دیا
-
سلامتی کونسل نے ایران پرجوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اورروس کی قرارداد مسترد کردی، پاکستان کا اظہارافسوس
-
خالصتان ریفرنڈم کا اعلان، سکھ رہنمائوں نے بھارت کو للکاردیا
-
سلامتی کونسل میں ایران پرپابندیاں دوبارہ لاگو ، چین اورروس کی قرارداد ناکام
-
عقیدتِ رسول جرم بن گیا، آئی لو محمد ﷺ کہنے پر مسلمانوں پر پولیس کا تشدد
-
نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہراحتجاج
-
غزہ میں موبائل فونزکنٹرول کرکے یرغمالیوں کو میرا پیغام سنوایا گیا، نیتن یاہو کا دعوی
-
گرفتاری سے بچنے کیلئے نیتن یاہو طویل فضائی سفرکرنے پرمجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.