سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ، 252 افراد گرفتار

بدھ 11 جون 2025 15:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 252 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹرز اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :