لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کے لئے چائے کا اہتمام

قائمقام چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے شرکت کی ،ہائیکورٹ کے ججز بھی موجود تھے

بدھ 11 جون 2025 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرنے والے قائمقام چیف جسٹس پاکستان سید منصور علی شاہ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کے لئے چائے کا اہتمام کیا ، تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لائونج میں ہوئی جس میں قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان سید منصور علی شاہ ،جسٹس عائشہ اے ملک ،سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس عامر فاروق ،جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس عاصم حفیظ ، جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس علی ضیا ء باجوہ ،جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس خالد اسحاق ، جسٹس جواد ظفر سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔