بھارتی خفیہ نیٹ ورک نقاب، ہندو امریکن فانڈیشن مودی سرکار کا آلہ کار

ْہندو امریکن فائونڈیشن نے مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں، رپورٹ

بدھ 11 جون 2025 16:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکا میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندو امریکن فائونڈیشن مودی سرکار کے آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے۔مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ امریکا کے فریمانٹ گردوارے نے ہندو امریکن فانڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق فریمانٹ گردوارے نے امریکی محکمہ انصاف سے ہندو امریکن فانڈیشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گردوارے کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہندو امریکن فانڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکا میں فروغ دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندو امریکن فانڈیشن نے مودی سرکار کی بی جے پی پارٹی کے مقف کی مسلسل حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

فریمانٹ گردوارے نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو امریکن فانڈیشن کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔ گردوارے کا دعوی ہے کہ ہندو امریکن فائونڈیشن نے بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کیا۔مودی سرکار پہلے ہی سکھ کارکنان کے خلاف کینیڈا اور امریکا میں کارروائیوں کے الزامات کی زد میں ہے۔دوسری جانب ہندو امریکن فائونڈیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریمانٹ گردوارے پر ہی الزام عائد کیا کہ یہ مہم خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔

ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرنے کے بعد بھارتی حکومت پر بیرون ملک سکھوں کے خلاف اقدامات کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ امریکا نے بھی واضح کیا تھا کہ کہ بھارتی ایجنٹ نے امریکی شہری اور سکھ کارکن گرپتونت سنگھ پنو کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ہندو امریکن فانڈیشن نے مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔