دریائے جہلم میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، ایک لڑکے کو بچا لیا گیا

بدھ 11 جون 2025 17:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) دریائے جہلم میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے ڈوپ کر جاں بحق ہوگئے ایک لڑکے کو بچا لیا گیا ۔ ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے بھرپور کاوشوں کے بعد نعشیوں کو برآمد کر لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا عابد شبیر لغاری کے مطابق مسلسل نگرانی کے بعد عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ساہیوال تھانے کی حدود میں دریائے جہلم کے کنارے لنگر والا پل کے قریب سیلفی بناتے ہوئے دو لڑکےاور دو لڑکیاں دریا میں گر کر ڈُوب گئے تھے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے فوری طور پر ایک لڑکے کو بچا لیا جبکہ گمشدہ نعشوں کی بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا ۔

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا عابد شبیر لغاری نے بتایا کہ ذیشان انور بعمر 23 سال ، سرفراز بعمر 30 سال ، نازیہ بعمر 22 سال اور نداء بعمر 22 سال سکنہ ہائے تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا موبائل فون پر سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دریا میں گر گئے جس کے نتیجہ میں ذیشان انور بعمر 23 سال کو اسی روز زندہ نکال لیا گیا جبکہ باقی خاندان کے افراد کی نعشوں کو آج صبح ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے نکال لیا۔

(جاری ہے)

تمام نعشوں کی بازیابی تک اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ساہیوال عابد شبیر لغاری اور تمام تحصیل انتظایہ موقع پر موجود رہی اور ریسکیوئرز کے ساتھ رہے اور اُنکے خوصلے بلند رکھے۔

متعلقہ عنوان :