
وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی زیرصدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
بدھ 11 جون 2025 19:14

(جاری ہے)
اجلاس میں این ایس ڈی آر اے کے چار نئے اراکین کی منظوری دی گئی تاکہ ادارے کی گورننس مزید موثر بن سکے۔
اسی طرح نئے ملازمین کے لیے سروس سٹرکچر کو حتمی شکل دی گئی جو ادارے کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کپاس اور تیل دار اجناس کے لیے اعلیٰ معیار کے بیجوں کی تیاری اور فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی زرعی پیداوار کا انحصار بیج کے معیار پر ہے، اس لیے تحقیق، ترقی اور نجی شعبے کے تعاون سے بیجوں کی بہتری کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں مختلف سٹیک ہولڈرز بشمول اتھارٹی کے چیئرمین، ڈی جی سٹریٹجک پراجیکٹس اور معروف سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے بیج کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں جنہیں سراہا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ قومی سطح پر کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی تعاون سے موثر پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایس ڈی آر اے کو ایک جدید، فعال اور شفاف ریگولیٹری ادارہ بنایا جائے گا جو پاکستان کو زرعی خود کفالت کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود اور معیاری بیج کی فراہمی کو قومی ترقی کا اہم ستون سمجھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.