عوام کیلئے ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق

بدھ 11 جون 2025 19:27

عوام کیلئے ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں: خواجہ سلمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور آئی ڈیپ کی ٹیم نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کیلئے ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس کینسر ہسپتال میں لیول فور کے مریضوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس کینسر ہسپتال کو چار مختلف فیزوں میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے فیز کو رواں سال میں ہی مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر برق رفتاری سے کام کرنے پر آئی ڈیپ کی ٹیم کو شاباش دی۔