Live Updates

اسرائیل ایران کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا، آرمی چیف کی نیتن یاھو کو دوٹوک رپورٹ

اسرائیل کو امریکہ کی مکمل شراکت کے بغیر کسی بھی فوجی کارروائی سے گریز کا مشورہ

جمعہ 13 جون 2025 12:57

اسرائیل ایران کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا، آرمی چیف کی نیتن یاھو کو ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ براہِ راست جنگ چھڑ گئی تو اسرائیل اس کا تنہا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق زامیر نے گذشتہ چند دنوں کے دوران وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اہم مشاورت میں اپنا دوٹوک مقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام میں اکیلا آگے نہیں بڑھ سکتا، اور اس کے لیے امریکہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مکمل مشاورت اور اتفاق ضروری ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات