Live Updates

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات

بدھ 11 جون 2025 20:23

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)پاکستان اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات