میرے چچا ززاد بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، لعل محمد ترین

بدھ 11 جون 2025 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) شاہرگ کے رہائشی لعل محمد ترین نے کہا ہے کہ میرے چچا زاد بھائی گلستان کو رمضان المبارک کے مہینے میں شہید کیا گیا ملزم سلطان محمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ملزم سرعام دندناتا پررہا ہے اور خاندان والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر ہمیں کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو تمام تر ذمہ دار ضلعی انتظامیہ عائد ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو میرے چچازاد بھائی گلستان کو ملزم سلطان محمد نے بلاوجہ قتل کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن اس کے باوجود ملزم کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے کیونکہ ملزم کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ گرفتاری سے گریزاں ہے اور ملزم ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لاکر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اگر ملزم کی جانب سے دوبارہ ہمیں کوئی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔