26 ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا، علی امین

26 جج صاحب چھٹی پر چلے گئے، آنے والے دنوں میں بھی انہوں نے ایسے ہی بہانے کرنے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 11 جون 2025 22:31

26 ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا، علی امین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ وکیل صاحب نے ڈرامہ لگایا، کہتے ہیں کہ ہمیں کیس کا علم ہی نہیں، آج جج صاحب چھٹی پر چلے گئے، آنے والے دنوں میں بھی انہوں نے ایسے ہی بہانے کرنے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے ہیں، آخری مرتبہ انہوں نے ہم پر گولیاں چلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا میری گولیوں والی بات کاٹ دیتا ہے، میں کہہ رہا ہوں، میری یہ بات بھی چلاؤ، آپ کے پاس ہتھیار ہیں, اس بار ہم بھی ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے۔علی امین نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کی عزت و وقار کی آواز بن رہے ہیں، اس لئے اوورسیز پاکستانی ان سے پیار کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کے لیے کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نہ جھکنے والا ہے نہ ڈیل کرنے والا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بنی گالہ سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اس تحریک میں سب آر یا پار ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :