Live Updates

گ* سینیٹ کی کامرس کمیٹی نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

C نیشنل ٹیرف کمیشن ایکٹ 2025 ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے جو دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ایکٹ، 2015 کے انتظام کے لیے بھی ذمہ دار ہے،سیکرٹری وزارت زراعت M مذکورہ ایکٹ میں پہلی ترمیم 2022 میں گوادر ایئرپورٹ اور ہسپتال سے متعلق دو چینی منصوبوں کے پس منظر میں کی گئی تھی تاہم اب ترمیم دوسری بار پیش کی گئی ہے ،کمیٹی کو بریفنگ کیا مستقبل میں ایسا ہو سکتا ہے کہ کسی منصوبے میں اضافہ کیا جائے اور رقم بڑھ جائے ،چیئرپرسن کمیٹی

بدھ 11 جون 2025 20:15

nاسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) سینیٹ کی کامرس کمیٹی نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر انوشہ رحمان احمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزارت تجارت اورمتعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی کو سیکرٹری وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن ایکٹ 2025 ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے جو دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ایکٹ، 2015 کے انتظام کے لیے بھی ذمہ دار ہے اور سیکشن 51(1)e کے تحت اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ایکٹ 2015 میں ایک ترمیم اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی) ایکٹ، 2022 کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھی انہوں نے کہاکہ غیر ملکی گرانٹ ان ایڈ پراجیکٹس میں استعمال کے لیے اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت برآمدات یا غیر ملکی گرانٹ ان ایڈ پروجیکٹس کے لیے کسٹم ڈیوٹی سے استشنیٰ اسی اسکیم کے تحت آتا ہے مزید بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ مذکورہ ایکٹ میں پہلی ترمیم 2022 میں گوادر ایئرپورٹ اور ہسپتال سے متعلق دو چینی منصوبوں کے پس منظر میں کی گئی تھی تاہم اب ترمیم دوسری بار پیش کی گئی ہے یہ ترامیم مذکورہ دو چینی منصوبوں کے لیے فراہم کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں کوئی دوسرا متعلقہ منصوبہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

2022 میں کی گئی پہلی ترمیم نے ضرورت کو پوری طرح سے پورا نہیں کیا اور اس کا سابقہ اثر نہیں ہے۔ لہذا، مالی سال 2020-2021 اور 2021-22 کو اس ایکٹ کے دائرے میں لانے کے لیے سابقہ اثر کے لیے ایک دوسری ترمیم کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا کہ مذکورہ بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔چیئرپرسن کمیٹی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا مستقبل میں ایسا ہو سکتا ہے کہ کسی منصوبے میں اضافہ کیا جائے اور رقم بڑھ جائے جس پر وزارت نے کہا کہ 2020-2022 کے دوران اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے لیے غیر ملکی گرانٹ ان ایڈ پر ڈیوٹی لگانے سے متعلق کوئی ان دو منصوبوں کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں کیا گیا ہے جس پر کمیٹی نے بحث کے بعد بل کی سفارشات کو متفقہ طور پر منظور کر لیا چیئرپرسن کمیٹی انوشہ رحمٰن نے کمیٹی کو بتایا کہ میں نے چین کا دورہ کیا اور پتہ چلا کہ خشک میوہ جات کے لیے کوئی ایکسپورٹ پروٹوکول نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام جڑی بوٹیوں اور خشک میوہ جات کی مصنوعات کے لیے ایسے پروٹوکول قائم کیے جائیں جو ہمیں معاشی طور پر فائدہ پہنچا سکیں یہ ہمارے مفاد میں ہے چیئرپرسن کمیٹی نے متعلقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر کو سفارش کی کہ وہ ان ممکنہ مصنوعات کے بارے میں مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ پیش کریں جو پاکستان میں تیار کی جاتی ہیں اور چین کے پاس ان مصنوعات کو پاکستان سے درآمد کرنے کی بڑی صلاحیت ہے لیکن بعض پروٹوکولز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے اور چین کی ہربل مصنوعات اور خشک میوہ جات کی مانگ کے دروازے صرف پروٹوکول کی عدم موجودگی کی وجہ سے بند ہیں چیئرپرسن نے بتایا کہ حال ہی میں چین کے ساتھ چھ تجارتی پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں بیف، گوشت، چیری اور دیگر اشیائ شامل ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ، ہندوستان، برطانیہ اور اٹلی جیسے ممالک کے بیجنگ میں اپنے چیمبر آف کامرس ہیں پاکستان بھی وہاں اپنا چیمبر آف کامرس بھی قائم کر سکتا ہے۔

۔۔۔اعجاز خان
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات