Live Updates

وفاقی بجٹ کو مظلوم عوام و مزدور دوست کسی صورت نہیں کہا جاسکتا،محفوظ النبی خان، اسلم فاروقی

بدھ 11 جون 2025 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ نئے مالیاتی سال 26-2025 کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو مظلوم عوام اور مزدور دوست کسی صورت نہیں کہا جاسکتا بجٹ میں نجی اداروں کے ملازمین اور ای او بی آئی پنشنرز رل گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی کی معروف شخصیت محفوظ النبی خان سے محفوظیہ ہاس نرسری میں وفاقی بجٹ پر تبادلہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محفوظ النبی خان نے کہا کہ ترقیاتی شعبے کے لیے بجٹ میں فنڈز کی کٹوتی ملک کی ترقی میں حکومت کی عدم دلچسپی کا مظہر ہے حکمرانوں نے ریاست سے ماں کا کردار حزف کردیا ہے اب عوام کہنے پر مجبور ہے کہ ان کی جیب خالی اور بجٹ جالی ہے محفوظ النبی خان نے کہا کہ نئے مالیاتی سال کا وفاقی بجٹ ٹیکسوں کی بھرمار ہے محض سورج کی شعاعیں اور ہوا ٹیکسوں سے بچی ہوئی ہے جبکہ مہد سے لہد تک ہر شہری بلواسطہ ٹیکس دھندہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کا واحد کام عالمی مالیاتی اداروں اور اندرونی ملک بنکوں سے قرض کا حصول اور اس کی واپسی کے لیے تدابیر تک محدود ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کا وزیر خزانہ عموما بنکر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پوشٹ بجٹ کانفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا جارحابہ رویا اور پارلیمینٹیرینز کو ٹیکسوں میں مزید اضافے کی دھمکی غیر پیشہ وارنہ فعل ہے کانفرنس میں ای او بی آئی پینشن کے حوالے سے صحافی کے سوال کو نظر ابداز کرنا اور سرکاری ملازمین کے لواحقین کی پینشن کی معیاد کو محدود کرنا ناقابل فہم اقدام ہے مذکورہ دونوں پینشن اندرونی یا بیرونی قرضوں کے حصول کی محتاج نہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات