جیکب آباد، قتل کیس میں نامزد ملزم پولیس کو چکما دیکر ہتھکڑیوں سمیت فرار

بدھ 11 جون 2025 20:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) قتل کیس میں نامزد ملزم پولیس کو چکما دیکر ہتھکڑیوں سمیت فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی سول کورٹ میں قتل کیس میں نامزد ملزم پیشی کے بعد پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا پولیس نے فرار ملزم کہ تلاش شروع کردی ذرائع کے مطابق ملزم بشیر بنگلانی کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس پولیس وین میں بٹھایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزم نے موقع پاکر ہتھکڑیوں سمیت چھلانگ لگا کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کرلی، ملزم کی فرار ہونے کی اطلاع پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی علاقے میں فوری ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم تاحال ملزم کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا جا سکا، مقتول کے ورثاء نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :