سکھرشہر میں بدامنی، چوری، ڈکیتی،لوٹ مار،کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت سماجی برائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

بدھ 11 جون 2025 20:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستان انقلابی پارٹی سندھ کے آرگنائزر کامریڈ نعیم بلوچ نے میڈیا سے گفتگ کرتے ہوئے کہا کہ سکھرشہر میں بدامنی، چوری، ڈکیتی،لوٹ مار،کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت سماجی برائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر انتظامیہ بلخصوص پولیس شہریوں سمیت تاجر برادری کو تحفظ و انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ایسا لگتا ہے کہ سکھر پولیس کی سرپرستی میں شہر میں سماجی برائیوں کا راج عام ہے نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں حد سے بڑھ گئی ہیں لوٹ مار،ڈکیتی رہزنی،لوٹ مار،بدامنی کے واقعات کم ہونیکے بجائے بڑھ رہے ہیں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے امن کا گہوارہ شہر سکھر بے امنی کی بری طرح لپٹ میں آگیا ہے، سکھر کے شہری نہ گھروں میں محفوظ ہیں،نہ بازاروں میں،دن دہاڑے ڈکیتیاں اور چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، دن دہاڑے لوٹ مار، ڈکیتی، موٹر سائیکل، موبائل فونز چھیننے کے واقعات ہو رہے ہیں، کھلے عام جوئے کے اڈے چل رہے ہیں، مختلف علاقوں میں منشیات و مضر صحت اشیا کااستعمال عام ہے، سکھر پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے دعوے تو کرتی ہے لیکن اس پر عملدر آمد نظر نہیں آتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان انقلابی پارٹی شہر اورسکھر کے شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی۔انہوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت قبائلی جھگڑوں کے خاتمے، شہرمیں کھلے عام سماجی برائیوں، آکڑا پرچی، جوا، جرائم کے خاتمے کیلئیاپنا کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔