ساہیوال، خاورمانیکا حویلی لکھا قبرستان سرکاری اراضی فیس غبن کیس ،پٹواری، منیجر اوقاب کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 11 جون 2025 20:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سپیشل جج انسدادرشوت ستانی ساہیوال آصف بشیر نے حویلی لکھا قبرستان سرکاری اراضی 11کروڑ 32لاکھ روپے کنورژن فیس غبن کیس میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے پہلے شوہر خاور مانیکا اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ کی سماعت 25جون تک ملتوی کر دی ۔ عدالت میں خاورمانیکا ان کے بیٹے ، ایکسائز انسپکٹر اللہ نواز وٹو حاضر ہوئے جبکہ پٹواری محمداشرف اور مینجر اوقاف شفقت عدالت میں حاضر نہ آئے جس پر عدالت نے دونوں ملزموں کے وارنٹ گرفتاری بلاضمانت جاری کر کے دونوں ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اوکاڑہ سرکل نے 11اگست 2023کو سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ کے سابق شوہر خاورمانیکا ، ان کے دو بیٹوں موسیٰ مانیکا ، ابراہیم مانیکا، ایکسائز انسپکٹر اللہ نواز وٹو، پٹواری محمداشرف اور مینجر اوقاف شفقت کے خلاف حویلی لکھا قبرستان کی سرکاری اراضی دس کروڑ روپے مالیت اور تعمیر مارکیٹ کنورژن فیس ایک کروڑ 32لاکھ روپے غبن کرنے کے الزمات میں مقدمہ 409ت پ، 166ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کیا تھا۔ خاورمانیکا او رموسیٰ مانیکا عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ جبکہ ابراہیم مانیکا فرارہوکر بیرون ملک سپین جا چکا ہے۔ جسے اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔